ای کامرس: آپ انٹرنیٹ پر اپنا کاروبار کیسے کر سکتے ہیں؟
آن لائن کاروبار کو پاکستان میں تیزی سے حاصل ہوتی مقبولیت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔نہ دوکان کرائے پر لینے کی پریشانی اور نہ ہی پگڑی دینے کا جھنجھٹ۔ بس گھر بیٹھے اپنا آن لائن سٹور بنائیے، اسے مختلف مصنوعات سے بھرئیے اور پھر دنیا جہاں میں ڈیلیوری کے ذریعے اپنے گاہکوں کو ان کی من پسند اشیا فروخت کیجیے۔
دنیا بھر میں کاروبار آن لائن شفٹ ہوچکے ہیں اور پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنا آنلائن کاروبار سیٹ اپ کررہے ہیں۔ آنلائن کاروبارکے بے شمار فوائد ہیں مگربغیر ٹریننگ اور تربیت کے ممکن نہیں ہے کہ آن لائن سیٹ اپ کو پراپر بنا جاسکے اور اس سے کمایا جا سکے۔ پاکستان میں اکثر لوگوں کے آنلائن سیٹ اپ فیل ہونے کی وجہ تربیت کا نا ہونا اور چیزوں کو سیکھنے بغیر کام کرنا ہی تو ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنالوجی نے مکمل کورس کا آغاز کیا ہے جہاں پر سیکھنے کے ساتھ ساتھ مکمل راہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ آپ اپنے کاروبار کو ترقی دے سکیں۔
ای کامرس سیٹ اپ کے لیے سمجھنے اور سیکھنے والے عوامل
آن لائن بزنس فزیکل بزنس سے مکمل طور پر منفرد ہے اس کے عوامل مختلف ہیں ، جب تمام عوامل مختلف ہیں تو انہیں سیکھے بنا کام شروع کرنا لازما تنزلی ہے نا کہ کامیابی۔آن لائن کاروبار شروع کرنے سے کمانے تک کے لیے ہمیں چند بنیادی چیزیں سیکھنا ہوتی ہیں جو کہ یہ ہیں۔
ای کامرس سیٹ اپ
ای کامرس شروع کرنے کے لیے ہمیں کوئی ایسی ویب سائیٹ پا اپلیکیشن درکار ہوتی ہے جہاں پر ہماری پراڈکٹس مکمل تفصیلات کے ساتھ موجود ہوں وہ انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی بھی سرچ کرسکے اور جب ہم موجود نہ ہوں تب بھی آرڈر دے سکے۔ اس کے مطابق ہمیں ایک ویب سائیٹ درکار ہے اور کچھ ایسے الفاظ کہ ہماری پراڈکٹ ہی سرچ پر ٹاپ پر آئے تاکہ سرچ انجن پر ڈھونڈنے والے ہمیں تلاش کر سکیں۔
ای کامرس ویب سائیٹ اور پلیٹ فارمز
پروفیشنل افراد ہمیشہ اپنی ویب بناتے ہیں تاکہ اپنی پہچان بنا سکیں اور وقت کے ساتھ ساتھ سرچ اور سروسز کو منوا سکیں۔ اگر آپ کے پاس بجٹ ہے اور آن لائن کام کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ویب سائیٹ لازمی بنائیں اور اگر ممکن نہیں ہے تو پھر آپ اپنی ویب سائیٹ کے بجائے کسی بھی انٹرنیشنل پلیٹ فارم کی سلیکشن کریں۔ دو نوں صورتوں میں پلیٹفارمز کا استعمال لازمی کریں اور واقعی میں ترقی کرنی ہے اور پیسہ کمانا ہے۔
اپنے آن لائن پلیٹ فارم کو تقویت بخشیں
ای کامرس ویب سائیٹ یا ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال آن لائن بزنس کے لیے پچیس فیصد سے زیادہ کردار ادا نہیں کرتا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ باقی پچہتر فیصد کام سیکھے یا جانے بنا ہم اپنا آن لائن کاروبار شروع تو کرسکتے ہیں مگر اسے ترقی نہیں دے سکتے ہیں۔ وہ ایسی کیا چیزیں ہیں ، کونسے عوامل ہیں جنہیں سیکھنا اہم اور ضروری ہے، یہ سب جان سکتے ہیں مکمل کورس اور کسی بھی ایسے فرد سے جس نے یہ سارے فنکشنز کو خود سے کیا ہونا کہ صرف سن رکھا ہو۔
یقینا آپ جانتے ہوں گے کہ آن لائن پراڈکٹس کی تلاش کے لیے کروڑوں لوگ ہرسیکنڈ انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں جہاں پر انہیں مختلف پراڈکٹس نظر آتی ہیں اور اپنی پسند اور قیمت کو دیکھتے ہوئے ایسے افراد پراڈکٹس کا آرڈر کرتے ہیں۔ اگرچہ انٹرنیٹ پر تلاش اور پراڈکٹس کا میسر ہونا آج سے کچھ سال پہلے بہت آسان تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ تمام سرچ انجنز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ترقی کرلی ہے اور وہ آپکی پراڈکٹس کو مختلف اعتبار سے رینک کرتے ہیں۔ جو کہ مشکل ترین فارمولوں کی مدد سے یہ طے کرتے ہیں کہ کب اور کس شخص کو کہاں پر اور کیسے دیکھنا ہے۔ یعنی کے اگر آپ سیکھنے بنا کام شروع کریں گے تو پہلے دن سے ہی اپنی پراڈکٹ اور پلیٹ فارم کو اس بچلے درجے پر لے جائیں گے جہاں سے لاکھ محنت کے باوجود بھی واپس اوپر لیکر آنا شاید ممکن نا ہو۔ پھر ایسا کیوں نا کیا جائے کہ پہلے وہ تمام جانکاری لی جائے اور پھر اسکے بعد اپنے کاروبار کو شروع کیا جائے تاکہ اس سے فائدہ لیا جائے نا کہ صرف سیکھا جائے۔
آن لائن کاروبارسے فائدہ حاصل نا کرنا بہت بڑی بے وقوفی ہے مگر یقین جانیں کہ بنا سیکھے اور مکمل تربیت کے ایسا ممکن ہرگز نہیں ہے کہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ اسی سلسلے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنالوجی پلیٹ فامزر کی سلیکشن، ویب سائیٹ ڈیویلپمنٹ، الفاظ کا چناؤ، رینکنگ، سوشل میڈیا پلیٹفارمز ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ، ڈیزائننگ اور وہ تمام طریقے جو بزنس کو سیٹ اپ کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں سیکھاتے ہیں تاکہ ہر کام بہتر پلان کے ساتھ کیا جائے اور نقصان کی پہلی سے نشاندہی ہو کہ یہ کام نا کرنے سے یہ نقصان اور یہ فوائد ہونگے۔ شاید ہی کوئی ادارہ آپ کو پاکستان میں اس نوعیت کی تعلیم اور تربیت دے سکے جو کہ آپ کو ہم فراہم کریں گے۔ کیونکہ ہم یہ سب جانتے ہیں اور تجربے اور تعلیم کی بنیاد پر ہی اس پر بات کرتے ہیں نا کہ دیسی حکیمی ٹوٹکوں کی بنیاد پر۔




